بلوچستان کے عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، میر عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی آواز خود ارادیت کو دبایا نہیں جا سکتا مقبوضہ کشمیر پر بھارتی ریاستی جبر اور وہاں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا اقوام متحدہ اور تمام عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے وزیراعلیٰ نے یوم شہدائے کشمیر کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن ہمیں ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو معصوم اور نہتے کشمیریوں پر ڈوگرہ فورس کی جانب سے کی گئی یہ ایک ایسا دن ہے جو ہمیں بتاتا ہے کہ حق اور سچ کی آواز کو کبھی بزور قوت دبایا نہیں جاسکتا انہوں نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کے باعث لاکھوں بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے لا تعداد بچوں کو یتیم کیا جا چکا ہے کشمیر میں آزادی اظہار رائے اور احتجاج پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں وہاں اگر احتجاج ہوتا ہے تو بھارتی افواج کشمیری عوام پر پیلٹ گنز اور براہ راست فائرنگ کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنماؤں کو ہندوستان کی جانب سے گرفتار کیا جاتا ہے اور حبس بے جا میں رکھا جاتا ہے لیکن شاید بھارت یہ بھول چکا ہے کہ کشمیریوں کی آواز کو جبر اور ظلم کے ذریعے خاموش نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان کے عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیری عوام کی امنگوں کی ترجمانی کے لیے کشمیریوں کو ان کا حق استصواب رائے دیا جائے اور بھارت کشمیر کی خصوصی حیثیت کا درجہ واپس بحال کرے اور وہاں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے