محکمہ کیوڈی اے نے عوام کیلئے فارم ہاؤسز کا منصوبہ شروع کیا ہے چند عناصر رکاوٹیں پیدا کرکے اپنے مذموم مقاصدحاصل کرنا چاہتے ہیں،عبدالقدیر دمڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)زمینداران محال حوضگی عبدالقدیر دمڑ حسن زئی،،محمد آصف خان دمڑ نے محکمہ کیوڈی اے اور تعمیراتی کمپنی زیڈ کے بی نے عوام کیلئے فارم ہاؤسز کا منصوبہ شروع کیا ہے جس کی راہ میں چند عناصر رکاوٹیں پیدا کرکے اپنے مذموم مقاصدحاصل کرنا چاہتے ہیں جس کی ہم انہیں کسی بھی صورت اجازت نہیں دیں گے۔ یہ بات انہوں نے مقبول احمد دمڑحسن زئی، اختر محمددمڑ حسن زئی، وکیل احمد دمڑ حسن زئی،ملک بسم اللہ دمڑ،بلال احمد دمڑ ٗاشراف خان دمڑ اوردیگر کے ہمراہ جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز چند ایجنٹوں کی جانب سے ہماری جدی پشتی جائیداد جوکہ احمدشاہ بابا کے دور سے ہمارے آباؤ اجداد سے نسل در نسل ہمارے نام منتقل،وارثت ہوئی ہے جو دمڑ(حسن زئی) کاکڑ کی ملکیت ہے ہم نے یہ زمین بندوبست کے بعد حکومت بلوچستان محکمہ کیو ڈی اے کے اشتراک سے باہمی رضامندی معاہدہ کرکے فارم ہاؤسز کیلئے دی ہے اوراس معاہدے کی روح سے پاکستان کی شہرت یافتہ تعمیراتی کمپنی زیڈ کے بی کو کام کی ذمہ داری ہماری رضامندی سے دی گئی ہے ان فارم ہاؤسز کی وجہ سی چشمہ اچوزئی، کچلاک،بلیلی اور آس پاس کے علاقوں کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے علاوہ اسکول، ہسپتال،پارک اور روڈ کی سہولت میسرآئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اس جدی پشتی جائیداد پر صلع کوئٹہ میں موجود قبضہ مافیا کے سرغنہ نے اپنے چند ایجنٹوں کو چھوڑ کر زرغون غر ہرنائی،ہنہ اورک، چشمہ اچوزئی اور کچلاک کے بندوبست آفس کے بدنام زمانہ عملے جس میں نائب تحصیلدار مطیع اللہ،قانون گو حسب اللہ اور پٹواری محمدعامرکی ذریعے مقامی لوگوں کی زمین اپن نام کروائی جائیداد بندوبست عملہ نے شجرہ نسب میں زرغون غر ضلع ہرنائی،چشمہ اچوزئی کے تین ایجنٹوں کو ڈال کر کھتونیاں بنائی اور پھران کھتونیوں میں دو نمبر انگوٹھے لگاکر ساری زمین قبضہ مافیا کے سربراہ کے نام پر ٹرانسفر کردی تھی اس ظلم کے خلاف ہم نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بلوچستان کو درخواستیں دیں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے ہماری درخواستوں پر فوری احکامات جاری کرکے جوڈیشل انکوائری کروائی اور 1941،1945کے ریکارڈ کے تحت شجرہ نسب اور موجودہ جدی پشتی مالکان کی نشاندہی اور غلط لوگوں کو کھتونیوں سے نکالنے کا حکم دیا جوڈیشل انکوائری آفیسر ریونیو بورڈ نے تمام ریکارڈ ملاخط کرکے قبضہ مافیا کے سرغنہ اورا سکے ایجنٹوں کے نام پر بندوبست عملہ کے بدنام زناہ عملے کے ذڑیعے دھوکہ فراڈ سے ڈالے گئے نام نکلانے کی سفارش کی اور 1941،1945کے ریکاڈ کے مطابق جدی پشتی،نسل درنسل وارثت کو مدنظر رکھتے ہوئے مالکان کے نام پر درستگی کردی جوکہ ہمارا انونی وار وارثتی حق تھا جس پر ہم زمینداران محال حوضگی موضع چشمہ اچوزئی سینئر ممبربورڈ آف ریونیو بلوچستان کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب لینڈ مافیا کا سرغنہ اوراسکے ایجنٹ اس اسکیم کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم منصوبے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے عناصر کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ منصوبے کے خلاف سازشیں بند کردیں بصورت دیگر علاقے کے عوام انکے خلاف قانونی چارہ چوری کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ انہوں نے گورنر، وزیراعلیٰ،چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ، آئی جی پولیس،آئی جی ایف سی اوردیگر حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ انکی جدی پشتی جائیدادوں پر محکمہ کیوڈی اے اور رتعمیراتی کمپنی زیڈ کے بی کے اشتراک سے شروع کئی گئے منصوبے کوبدنام اوررکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور مثبت منصوبے کو ضلع کوئٹہ کے عوام کے بہتر مستقبل کیلئے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اپنا کردارادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے