قومی ویمنز فٹبال ٹیم کو سنگاپور روانگی کی اجازت مل گئی

کراچی (ڈیلی گرین گوادر) حکومت پاکستان نے قومی ویمن فٹ بال ٹیم کو دورہ سنگاپور کے لیے این او سی جاری کر دیا۔قبل ازیں پاکستان اسپورٹس بورڈ نے فیفا انٹرنیشنل ونڈو کے تحت سنگا پور کے خلاف انٹرنیشنل فرینڈ لیگز کھیلنے کے لیے این او سی جاری کرنے سے معزرت کر لی تھی۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کا کہنا تھا کہ این او سی کیلئے تمام دستاویزات ایونٹ سے 6 ہفتے قبل بھیجنا ضروری ہے، بعدازاں اعلیٰ سطحی رابطوں کے بعد جمعرات کو وفاقی وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ نے این او سی جاری کردیا۔

اس سے قبل پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو جمعرات کو سنگا پورروانہ ہونا تھا، پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کے ذرائع کے مطابق انکار کے بعد گزشتہ روز ہی قومی ٹیم کی روانگی کے لیے پرواز کی نشستیں منسوخ کرائی گئیں تھیں، تاہم اب اگلی دستیاب پرواز سے سنگا پور روانگی کو ممکن بنایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگ میں 15 اور 18 جولائی کو طے شدہ میچز کے انعقاد پر ہنوز سوالیہ نشان موجود ہے، تازہ ترین صورتحال کے بعد سنگاپور فٹبال فیڈریشن نے پاکستان ٹیم کو بروقت پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔دریں اثناء این او سی کے اجرا کے بعد برطانیہ اور ہالینڈ سے آنے والی معروف فٹبالرز سمیت قومی ٹیم کی کھلاڑیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے اپنی بھرپور مسرت کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے