فاطمہ جناح ہسپتال میں کانگو کا ایک اور کیس سامنے آگیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)فاطمہ جناح ہسپتال میں کانگو کا ایک اور کیس سامنے آگیا شیر محمد نامی مریض کو ناک منہ سے خون آنے اور شدید بخار کی شکایت پر ہسپتال منتقل کیا گیامریض کی عمر 65 سال ہیجس کا تعلق پشین کے علاقے تورہ شاہ سے ہے مریض کے ٹیسٹ کی رپورٹ میں کانگو کی تصدیق ہوئی رواں سال فاطمہ جناح ہسپتال میں کانگو کے 28 کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 8 افراد جاں بحق ہوئے۔