صوبے اور ملک کو تباہی اور خانہ جنگی کے جانب لے جانے والے کھبی کامیاب نہیں ہوسکتے، سردار یعقوب خان ناصر

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن)مرکزی سینئر نائب صدر سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب خان ناصر نے ژوب گیر یژن پر دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے نو سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ بزدلانہ حملے کو ناکام بنانے بر پاک فوج کے بہادر جوانوں کو داد اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں دہشت گرد ایک مرتبہ پھر ژوب کو بارود کاڈھیر بنانے کے در پے ہیں لیکن ہمارے افواج نے انکے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر قوم کا سر فخر سے بند کردیاہے انہوں نے کہا کہ صوبے اور ملک کو تباہی اور خانہ جنگی کے جانب لے جانے والے کھبی کامیاب نہیں ہوسکتے عام الیکشن قریب ہوتے ہی دہشت گرد سرگرم ہوگئے پاکستان ایک مستحکم اور ازادو خود مختیار ملک ہے ہمیں عدم استحکام کا سوچھنے اور شکار بنانے والے غلط فہمی کا شکارہیں دہشت گردوں کے تانے بانے بھارت اسرائیل سے جوڑے ہوئے ہیں جوکہ سی پیک کو ناکام بنا کر ہمارے اور چین کے درمیان غلط فہمی اور اختلافات پیدا کرنا چاہتے ہیں جسے ہم ہر صورت ناکام بنا دینگے ملک میں جمہوریت کے فروغ اور آئین و قانون کی بالا دستی قا ئم کر کے رہے گے انہوں نے کہا کہ الیکشن کا اصولی فیصلہ ہو چکا ہے حکومت اور اتحادی ایک پیج پر ہیں 12اگست تک حکومت ختم اور نگراں سیٹ اپ قائم ہو جایگا انتخابی اصلاحات بھی ہو رہی ہیں پی ڈی ایم پی ٹی آئی پر پابندی کے حق میں نہیں ہیں تاہم 9مئی کے اصل کرداروں کو انصاف کے کٹھرے میں کھڑا کر کے رہیں گے مسلم لیگ ن اپنی حیثیت میں الیکشن لڑینگے تاہم ضرورت پڑنے پر سیٹ ایڈ جسٹمنٹ بھی ہوسکتی ہے اس مرتبہ وہ لورالائی بارکھان دکی اور موسے خیل سے نمایاں طور پر عوام کے طاقت سے ایم این اے منتخب ہونگے ملک میں مہنگائی کم ہو رہی ہے امارات سیایک ارب ڈالر سعودی عرب سے 2ارب ڈالز اور آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالز سٹیٹ بنک کو ملنے کے بعد معیشیت مضبود ہو نے میں مدد ملے گی اور ملک ترقی کے جانب گامزن ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے