تربت، ڈاکوؤں نے میڈیکل اسٹور سے نقدی لیکر فرار

تربت(ڈیلی گرین گوادر) تربت شہر کے علاقہ ملک آباد میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب گن پوائنٹ پر نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے حسن میڈیکل اسٹور میں گھس کر ڈکیتی کی، ڈاکوں نے 80 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، آگے جاکر چاہ سر کراس کے قریب کوشک میں ڈاکوں نے تعاقب کی شک میں فائرنگ کرکے دانش نامی موٹر سائیکل سوار نوجوان زخمی کردیا گولی اس کے پیر کو لگی، انہیں ٹیچنگ اسپتال تربت میں منتقل کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے