اگست میں حکومتی معاملات نگران حکومت کے سپرد کر دیں گے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی خدمت کافریضہ مجھے اپریل 2022میں سونپا گیا، یہ مقدس ذمہ داری اگست2023 کو ہم نگران حکومت کے سپرد کر دیں گے۔ قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ محض15ماہ میں ہم نے چار سال کی بربادی کا ملبہ صاف کیا، پاکستانی مفادات کی راہ میں بچھائی گئی بارودی سرنگیں صاف کیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم دیانتداری سے کام کریں تو ملک وقوم کو بحرانوں سے نکالا جا سکتا ہے۔انہوں نےکہا کہ ہم نے سیاست نہیں کی ،ریاست کی حفاظت کی،ہم نے ریاست بچانے کیلئے اپنی سیاست کی قربانی دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ معاشی بحالی کے راستے میں بڑی رکاوٹ سابق حکومت کی سخت شرائط پر آئی ایم ایف پروگرام تھا، آئی ایم ایف پروگرام کو توڑ کر انہوں نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے کے کنارے پہنچا دیا۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کاخطرہ اور ان کی ناپاک خواہش دونوں مٹی میں مل چکے ہیں، محض15ماہ میں ہم نے چار سال کی بربادی کا ملبہ صاف کیا، پاکستانی مفادات کی راہ میں بچھائی گئی بارودی سرنگیں صاف کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے