انتخابات قریب آتے ہی موسمی پرندے گھونسلوں کی طرف رخ کررہے ہیں، میر رحمت صالح بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نیتنظیمی و سیاسی سیکرٹری رپورٹ پیش کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں لینڈ مافیا اور ٹپھہ مافیا کے گھٹ جوڑ کا مقصد سیاسی عمل کو پراگندہ کرنا ہے اور عوام کی حقوق کو غصب کرنا ہے۔نیشنل پارٹی نے اپنے کارکنوں کے ساتھ غیر جمہوری عمل و منفی رویوں کا مقابلہ کیا۔اور بلوچستان کے عوام کو باور کراتے ہیں نیشنل پارٹی بلوچستان کی قومی وسائل و حقوق کے دفاع اور غیر جمہوری عمل کے خلاف بھرپور جدوجہد کریگی۔بلدیاتی انتخابات میں پنجگور سے شاندار کامیابی پنجگور کی قیادت و کارکنوں کی جدوجہد اور عوام کی حق و سچ کے ساتھ کھڑے ہونے کی عملی ثبوت ہے۔ضلع قلات و مستونگ میں اتحادیوں کی کامیابی پارٹی کی درست فیصلوں و حکمت عملی کی مرہون منت ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات قریب آتے ہی موسمی پر نئے گھونسلوں کی طرف رخ کررہے ہیں۔اور پھر انتخابات میں دھاندلی و خرید وفروخت سے آنا چاہتے ہیں۔ جن کو ہمیشہ مخصوص آشیرباد حاصل رہا ہے۔2018 کے انتخابات میں بھی باپ کی تشکیل کیا گیا اور اسمبلی کو کروڑوں میں خرید وفروخت کے زریعے منڈی بنادیا جنھوں بعد میں کرپشن و کمیشن کا بازار گرم کردیا ہے۔پوسٹوں کی بولیاں لگائی رکھی اور اداروں کو نااہلیت کی بھینٹ چڑھا دیا ہے۔صوبے کی امن کو تباہ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی عوام کی طاقت و قوت سے ان منفی عناصر کا مقابلہ کریگی اور ووٹ کی پرچی سے کامیابی حاصل کریگی۔نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نے کہا کہ خوشنما و بل د و بانگ نعروں و دعوے کرنے والے بینک بیلنس بڑھانے میں مصروف ہوگئے ہیں،بلوچ قوم کی جذبات سے کھیلنے اور قوم پرستی کی آڑ لیکر منتخب ہونے والوں نے قوم پرست سیاست کو مفاد و مراعات کی بھینٹ چڑھا دیا۔لیکن آج وہ عیاں ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی آنے والے انتخابات میں عوام کی ووٹ کی طاقت سے کامیابی حاصل کریگی اور صوبے میں گڈ گورننس کو دوبارہ یقینی بنائے گی۔اجلاس سے علی احمد لانگو عبدالصمد بلوچ سعد بلوچ آدم قادر عبید لاشاری غنی رند چیرمین آمین بلوچ منظور راہی جلیل ایڈوکیٹ دیدگ بزنجو نعیم بنگلزئی میران بلوچ چراغ بلوچ ندیم میانی۔بلخ شیر قاضی رحیم لہڑی یار محمد بنگلزئی اسد غنی محسن بھٹو سردار رفیق سنجرانی غنی بلوچ انیل غوری آغا فاروق شاہ نواز کھوسہ ڈاکٹر رمضان ہزارہ آغا زہن شاہ درشن کمار بگٹی میر عنایت بزدار نے بھی خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے