گورنر بلوچستان کا ژوب میں دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت اور زخمی ہونے پر اظہار افسوس

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے ژوب گیریژن پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت اور زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں گورنر بلوچستان نے شہداء کے ورثاء کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں گورنر بلوچستان نے شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے