ژوب کینٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی،جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے ژوب کینٹ میں دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا کہ ژوب کینٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بزدل دہشتگرد اس طرح کے حملوں سے ہمارے اور نہ ہی ہمارے جوانوں کے حوصلے پست کرسکتے ہیں،ژوب کینٹ دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں سمیت وطن کے تمام شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔پارٹی رہنماؤں نے دہشتگرد حملے میں شہید اہلکاروں کے لئے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے