ژوب، دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے 4 افراد کو کوئٹہ سول ہسپتال منتقل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ژوب میں دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے چار افراد کو کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ ترجمان سول ہسپتال کوئٹہ وسیم بیگ کے مطابق ژوب میں چھاؤنی پر دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے 15سالہ اصغرخان، 28سالہ عبدالحکیم، 17سالہ احمد خان اور 17سالہ زرغونہ کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیا۔ترجمان کے مطابق چاروں افراد کو گولیاں لگی ہیں جن میں سے 2کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے