پیپلز پارٹی بلو چستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑنے پیپلز پارٹی کی صوبائی کابینہ، صوبائی ایگزیکٹیو اور صوبائی کونسل کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی بلو چستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑنے پیپلز پارٹی کی صوبائی کابینہ، صوبائی ایگزیکٹیو اور صوبائی کونسل بلو چستان کے تمام اضلاع،ڈویژن کے صدور اور جنرل سیکرٹریز، پارٹی کے تمام صوبائی ونگز کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کا ایک مشترکہ اجلاس 15جولائی کو صبح 10بجے پیپلز پارٹی کوئٹہ ڈویژن کے دفتر ایئر پورٹ روڈ نزڈ ٹیوٹا شورم طلب کیا ہے۔ اجلاس کی صدارت پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی کریں گے۔ پارٹی اور صوبائی ونگز کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کو بروقت اجلاس میں شرکت کی تاکید کی گئی ہے۔