ملک دشمن عناصر ملک کے اندر بیٹھی کا لی بھیڑوں کی مدد سے منظم سازش کے تحت محرم الحرام سے پہلے فر قہ وارانہ تصادم کی فضاء قائم کر نا چاہتے ہیں،عر فان حیدر

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امامیہ اسٹو ڈنٹس آر گنائزیشن ضلع کوئٹہ کے صدر عر فان حیدر اور مولانا ہاشم مو سوی نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر ملک کے اندر بیٹھی کا لی بھیڑوں کی مدد سے منظم سازش کے تحت محرم الحرام سے پہلے فر قہ وارانہ تصادم کی فضاء قائم کر نا چاہتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ اہل سنت اور اہل تشیع امن چاہتے ہیں لیکن چند عناصر زمین تنازعے کو فرقہ وارانہ شکل دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے جان و مال کو تحفظ دینا حکومت اور حکومتی اداروں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریا رت اور ریاستی ادارے اپنافرض ادا کر تے ہوئے پارہ چنار میں فوری جنگ بند کو بندو بست کریں اور زمینی تنازعے کے حل کے لئے کمیٹی تشکیل دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے