لوا حقین کوٹہ پر ہو نے والی بھر تیوں کو روکا جائے بصورت دیگر ہم صوبے بھر میں احتجاج کر نے پر مجبور ہوں گے،علی بخش جما لی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) متحدہ لیبر فیڈ ریشن کے صدر صوبائی علی بخش جما لی نے وزیر اعلیٰ بلو چستان سے مطالبہ کیا ہے کہ لوا حقین کوٹہ پر ہو نے والی بھر تیوں کو روکا جائے بصورت دیگر ہم صوبے بھر میں احتجاج کر نے پر مجبور ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو کریم بخش جاموٹ، محمد زمان کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ سپر یم کو ر ٹ آ ف پا کستا ن اور ایس اینڈ جی اے ڈی کے احکا ما ت کی کھلم کھلا د ھجیا ں اُڑا تے ہو ئے لو ا حقین کو ٹہ کو پا ما ل کر کے اپنے آ قا دں اور و زرا ء کو خو ش کر نے کے لئے مختلف ڈو یژ نز میں پر انی تا ر یخو ں پربھر تیاں کی جا ری ہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سپر یم کو ر ٹ کے احکا ما ت کی رو شنی میں لوا حقین کوٹہ پر یتیم بچوں دکو بھر تی کر نے کی بجا ئے اپنے آفسران کو خوش کر نے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ بلو چستان، چیف سیکر ٹری بلو چستان سے مطالبہ ہے کہ یتیم بچوں کی پو سٹوں پر ہو نے والی بھر تیوں کوروکا جا ئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے