انجمن تاجران بلوچستان کا 14 جولائی ہو نے والی شٹرڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کا وفد نے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و پارلیمانی لیڈر ایم پی اے ملک نصیر شاہوانی کی قیادت میں انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے دفتر لیاقت بازار میں صدر رحیم آغا سے ملاقات کی۔وفد میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ضلعی صدر غلام نبی مری، ضلعی سینئر نائب صدر ایڈووکیٹ طاہر شاہوانی، ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، ملک رفیق شاہوانی، حاجی اسحاق بنگلزئی شامل تھے۔اس موقع پر انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے قائم مقام جنرل سیکرٹری ولی افغان، نائب صدر سید حیدر آغا، انجمن تاجران سریاب زون کے صدر سردار سجاد شاھوانی، چیرمین ملک محمد حسین شاھوانی، سید رشید آغا، دانش محمد شہی اور دیگر عہدیدار موجود تھے بی این پی کے وفد نے انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا اور دیگر عہدیداروں سے بی این پی کی جانب سے 14 جولائی بروز جمعہ کو ہونے والے شٹرڈاؤن ہڑتال کی حمایت کی درخواست کی اس موقع پر انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا، قائم مقام جنرل سیکرٹری ولی افغان اور دیگر عہدیداروں نے بی این پی مینگل کے وفد کو انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے دفتر آنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے تمام سیاسی و مزہبی جماعتیں اور انکے سربراہان ھمارے لئے قابل احترام ھے ھماری دعا ھے کہ اللہ تعالٰی بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنائے انھوں نے کہا کہ ہم بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے 14 جولائی بروز جمعہ کے شٹرڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور صوبہ بھر میں تاجر برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ جمعہ کو اپنا کاروبار بند رکھیں۔