14جولائی کو اپنے کاروبار بند رکھ کر بلو چستان کے ساتھ اپنی سچی و ابستگی کا عملی ثبو ت دیں، غلام نبی مری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر غلام نبی مری، ضلعی جنرل سیکر ٹری میر جمال لانگو، سینئر نائب صدر ملک محئی الدین لہڑی،نائب صدر طاہر شاہوانی ایڈو کیٹ، ڈپٹی جنرل سیکر ٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، جوائنٹ سیکر ٹری اسماعیل کرد، انفار میشن سیکر ٹری نسیم جاوید ہزارہ، فنانس سیکر ٹری میر محمد اکرم بنگلزئی،لیبر سیکر ٹری ملک عطاء اللہ کاکڑ، خواتین سیکر ٹری با جی منورہ سلطانہ سمالانی، کسان ماہیگیر سیکر ٹری ملک محمد ابراہیم شاہوانی، پر وفیشنل سیکر ٹری میر غلام مصطفی سمالانی اور انسانی حقوق کے سیکر ٹری پرنس رزاق بلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میں کوئٹہ سمیت بلو چستان بھر کے تاجر برادری، دکانداران اور کاروباری حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ پارٹی کے مرکزی کال پر وڈھ سمیت بلو چستان میں کشیدہ امن و امان کی صورتحال، لاپتہ افراد کی عدم بازیا بی، بھتہ خوری، مسلح جتھوں کی سرپرستی اور بلوچ قومی لیڈر سر دار اختر جان مینگل کے خلاف جا ری سازشوں، انسانی حقوق کی پا مالیوں کے خلاف بروز جمعہ 14جولائی 2023کو اپنے کاروبار بند رکھ کر بلو چستان کے ساتھ اپنی سچی و ابستگی کا عملی ثبو ت دیں اور نا دیدہ و وغیر جمہوری قوتوں پر یہ واضح کر دیں کہ بلو چستان کے عوام مزید نا انصافیاں، سازشیں، ظلم وجبر، انسانی حقوق کی پا مالیاں کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔ 21ویں صدی قو موں کی تر قی اور خوشحالی، سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی، روز گار، تجارت، بنیادی ضروریات کی فراہمی، جان کی سلامتی، چادر اور چار دیواری کے تحفظ اور کاروبار کو یقینی بنا نے کی صدی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان قدری دولت سے مالا مال و ہ خطہ ہے جو ہر قسم کے وسائل سے زرخیز ہے ہمارے وسائل ہمارے درستر س سے دور رکھنے کے لئے یہاں پر ہمیشہ امن و امان کی کشیدہ صورتحال پیدا کر نے کی کوشش کی گئی تاکہ بلو چستانی عوام مسائل اور مشکلات غربت جہالت اور کشیدہ حالات سے دور چار ہو کر قومی وسائل کی جدو جہد سے توجہ نہ دے سکے اور قومی واک واختیار حق حکمرانی کی سیا سی جمہوری قومی تحریک سے دور رہ کر گروہی چپ کلچوں کا شکار ہو کر بدترین استحصال سے دور چار رہیں۔ انہوں نے کہاکہ با اختیار قوتوں کو یہ بخوبی معلوم ہے کہ بی این پی و ہ واحد قومی جمہوری نمائند ہ جماعت ہے جو بلو چستان کے ساحل وسائل کی جدو جہد پر مضبوط گرفت اور کنٹرول حاصل کر نے کے لئے عوام کی ہر دلعزیز سیا سی جماعت ہے جو قومی رہنما سر دار اختر جان مینگل کی قیادت میں صوبے میں آباد بلو چ پشتون، ہزارہ، آبا د کار اور دیگر اقلیتی برادریوں کو متحد رکھتے ہوئے بلو چستان کے قومی سیا سی شعوری جدو جہد کو فروغ دینے میں مخلصی کے ساتھ اپنی جدو جہد میں مصروف ہے لہٰذا اس جدو جہد کو عملی طورپر مضبوط کر نے کے لئے کوئٹہ سمیت بلو چستان بھر کے تاجربرادری، دکانداران شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنا کر عوام دشمن پا لیسیوں کو ناکام بنائیں۔