ٹھپہ مافیا نے بلوچستان پر بکاو مال مسلط کردیا جس کی پاداش میں نوکریوں سے لیکر اسکیمات تک برائے فروخت ہیں، میر کبیر احمد محمد شہی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ٹھپہ مافیا نے بلوچستان پر بکاو مال مسلط کردیا جس کی پاداش میں نوکریوں سے لیکر اسکیمات تک برائے فروخت ہیں، مولا بخش دشتی نے عمر بھر سماجی نابرابری و طبقاتی جبر کے خلاف اور بلوچستان کے عوام کی حق حاکمیت کے لئے جدوجہد کی۔ ان کی شہادت نے بلوچ سماج کو جنجھوڑ کر رکھ دیا۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر و سابق سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی مرکزی ترجمان اسلم بلوچ صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ اور ضلعی صدر کوئٹہ حاجی عطاء محمد بنگلزئی نے سیاسی کارکنوں کے استاد دانشور ادیب اور سیاست پر گہری نظر رکھنے والے عظیم رہبر مولا بخش دشتی کی برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تعزیتی ریفرنس میں شہید مولا بخش دشتی کی جہد مسلسل کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔رہنماوں نے کہا کہ شہید مولا بخش دشتی نہ تند و تیز بولنے والا مقرر تھے اور نہ نمود نمائش کا قائل تھا وہ صرف اپنے قومی سوچ و مقاصد پر گامزن تھا اس کے لیے وہ سیاسی کارکنوں کی تربیت کرتے رہتے تھے وہ سمجھتے تھے کہ بلوچ بغیر شعوری و فکری سیاست کے قومی سلامتی کو ممکن نہیں بنا سکتا۔اس لیے آج سیاسی کارکنوں مکمل طور پر ان کی فکر سے اراہستہ ہے۔رہنماوں نے کہا کہ اختلاف رائے ہر کسی کا حق ہے لیکن اختلاف رائے کی آڑ میں قومی رہنما کو شہید کرنا کسی طور پر قبول نہیں۔میر حاصل خان بزنجو نے مولا بخش دشتی کی شہادت پر کہا تھا کہ مولا بخش دشتی کے جنازے کا بوجھ اتنا بھاری ہے کہ قاتل اس کو اٹھا نہ پائینگے اور وہی ہوا۔رہنماوں نے کہا کہ بلوچستان میں 2018 سے ٹھپہ بازی و سیٹوں کی فروخت نے تباہی کا نیا دور شروع کیا۔اور پھر دوبارہ بولی لگی اور اربوں کے ہوض حکومت حاصل کیا گیا جس نے کرپشن و کمیشن کی سیاہ تاریخ رقم کی۔تمام کے تمام ممبران حکومت کا حصہ اور عوام وسائل کو بے دریغ لوٹ رہے ہیں۔رہنماوں نے کہا کہ ملک کی بقاء کا واحد ذریعہ عوام کی حق حکمرانی کو تسلیم کرنا اور عوام کو ووٹ کا حق فراہم کرنا ہے۔تبدیلی کا حق صرف عوام کو ہے اس کے لیے غیر جانبدارانہ انتخابات ضروری ہے۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی ریسرچ سیکرٹری آغا گل صوبائی ترجمان علی احمد لانگو صوبائی فنانس سیکرٹری عبید لاشاری سعدیہ بادینی بی ایس او پجار کے مرکزی جونئیر وائس چیئرمین ڈاکٹر طارق بلوچ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔تعزیتی ریفرنس میں نیشنل پارٹی و بی ایس او پجار کے مرکزی صوبائی ضلعی و تحصیل قاہدین کے ساتھ کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔