وزیراعلیٰ بلوچستان نے انڈس ہسپتال کو شیخ زید ہسپتال کوئٹہ میں کینسر وارڈ کی تعمیر کے لئے 323.708ملین روپے کے اضافی اجراء کی منظوری دے دی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن حکومت بلوچستان کی جانب سے ارسال کی جانے والی سمری پر انڈس ہسپتال کو شیخ زید ہسپتال کوئٹہ میں کینسر وارڈ کی تعمیر کے لئے 323.708ملین روپے کے اضافی اجراء کی منظوری دے دی واضح رہے کہ محکمہ صحت حکومت بلوچستان اور انڈس ہسپتال، کراچی کے درمیان (05) سال کی مدت کے لیے 2020-21 سے 2025-26 تک ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے تھے تاکہ لوگوں کو صحت کی معیاری خدمات فراہم کی جا سکیں۔ ایسا موثر خدمات کی فراہمی کا نظام، جو قابل رسائی، مساوی، ثقافتی طور پر قابل قبول، سستا اور پائیدار ہو اس کا مقصد لوگوں کو صحت کی ضروری خدمات تک رسائی فراہم کرکے ان کی صحت اور معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے