سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر جمع کروادیئے،سعودی قیادت اور ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتا ہوں : اسحاق ڈار

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں جمع کروا دیئے ۔وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں 2 ارب ڈالر کے ڈپازٹ جمع کروادیئے،جس کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 11.6 ارب ڈالر ہوگئے ۔وزیرخزانہ کا کہنا تھاکہ میں وزیراعظم پاکستان، آرمی چیف ، عوام اور اپنی طرف سے سعودی قیادت اور ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو ہر موقع پر پاکستان کی مدد کرتے ہیں۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں مزید اچھی خبریں ملیں گی، اللہ تعالی پاکستان کا حامی و ناصر ہو، پاکستان کے معاشی معاملات میں استحکام آگیا اور مزید بہتری و ترقی کی طرف جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے