بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 17جولائی کو طلب
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 17جولائی کو طلب کر لیا گیا۔ گورنر بلو چستان ملک عبد الولی کاکڑ نے آئین کے آرٹیکل 109(a)کے تحت بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 17جولائی بروز پیر کو سہ پہر 4بجے طلب کیا ہے۔ اجلاس کے دوران تمام محکموں کے آفیسران و اہلکاروں، پرمنٹ و الیکٹرونک میڈیا کے نمائندوں اور وزیٹر ز کا اسمبلی سیکر ٹریٹ میں داخلہ بذیعہ کارڈ ہوگا جبکہ تمام سر کا ری و غیر سر کاری مسلح سیکورٹی گارڈز کا اسمبلی اجلاس کے دوران اسمبلی سیکریٹ میں داخلہ ممنوع ہو گا۔