بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل بولان کے انتخابات میں کامیابی عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، سردار یار محمد رند
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)رکن بلوچستان اسمبلی و سینئر سیاستدان سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل بولان کے انتخابات میں کامیابی عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، سردار زادہ میر بیبرک خان رند مقامی سطح پر عوام کو درپیش مسائل کے حل کے متحرک کردار ادا کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بولان سے جنرل کونسلر میر حاجی محمد اقبال ریحانزئی، حافظ منٹھار علی ریحانزئی، زولفقار علی عرف شاہ جی مغیری، کمانڈر خالد حسین ریحانزئی، حاجی عبداللہ ریحانزئی، شبیر احمد ریحانزئی، فقیر غلام مصطفی ریحانزئی، مستری حفیظ اللہ ریحانزئی، سمیع اللہ ریحانزئی، معشوق علی ریحانزئی، علی حسن ریحانزئی، اور کفایت اللہ ریحانزئی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے شوران ہاؤس کوئٹہ میں ان سے ملاقات کی اور ان کے فرزند سردار زادہ میر بیبرک خان رند کے بحیثیت چیئرمین ضلع کونسل جیت پر مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے، سردار یار محمد رند نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام نے سربراہ ضلع کونسل کے لئے نوجوان قیادت کا انتخاب کیا ہے اور امید ہے کہ سردار زادہ میر بیبرک خان رند عوامی توقعات پر پورا اترتے ہوئے مقامی سطح پر عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔