امور کی انجام دہی میں مزید تیزی لائی جائے ہمارا کام پالیسی دینا ہے : وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ موجودہ حکومتیں اپنی مدت پوری کرنے کی جانب بڑھ رہی ہیں کوشش ہے کہ امور کی انجام دہی میں مزید تیزی لائی جائے ہمارا کام پالیسی دینا ہے اور اس پر عمل درآمد متعلقہ صوبائی سیکرٹریز کا کام ہے صوبائی انتظامی سیکرٹریز کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اجلاس کا مقصد سیکریٹریز سے براہ راست رابطہ اور محکمانہ امور سے متعلق آگاہی ہے میں نے کبھی بھی کسی سیکریٹری کو قواعد و ضوابط سے ہٹ کر ڈائریکشن نہیں دی اور نہ ہی وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کی جانب سے کبھی بھی سیکریٹریوں پر نہ تو دباؤ ڈالا گیا اور نہ ہی محکموں میں مداخلت کی گئی ہمیشہ افسران کو عزت دی اور انکی عزت نفس کا احترام کیامیری نیت شروع دن سے صوبے اور عوام کی بھلائی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی وزراء نے اپنے محکموں کے سیکریٹریوں پر اعتماد کر کے انہیں محکمانہ زمہ داریا ں سونپیں سیکریٹری صاحبان میری ٹیم کا مضبوط حصہ رہے اور انکے ساتھ ٹیم لیڈر کی حثیت سے کام کرنا خوشگوار تجربہ رہا انہوں نے کہا کہ روزگار کی فراہمی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ہم نے میر ٹ اور شفافیت کے لیۓ پبلک سروس کمیشن کے زریعہ بھی بھرتیوں کا مشکل فیصلہ کیا یقین ہے کہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کر کے انکی صلاحتیں ملک اور صوبے کی ترقی کے لئے برؤے کار لائی جاسکتی ہیں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تمام محکمے اپنی خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل جلد مکمل کریں ہمارا کام فیصلہ لینا اور ہدایت دینا ہے تکنیکی امور کی انجام دہی سیکرٹری صاحبان کا کام ہے ہم چاہتے ہیں کہ امور کی انجام دہی بروقت ہو اور روزگار کہ فراہمی میں کوئی تساہل کا مظاہرہ نہ دیکھنے کو ملے کسی اہل نوجوان کو باعزت روزگار کی فراہمی کار خیر ہے سیکریٹریوں کی جانب سے رہنمائی اور سرپرستی کی فراہمی پر وزیراعلیٰ کی قائدانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے وزیراعلیٰ کی بروقت قوت فیصلہ سازی کو تسلیم کیا گیا سیکریٹریوں کی جانب سے وزیراعلیٰ کو خالی آسامیوں پر بھرتی کے عمل کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی گئی کہ بھرتی کے جاری عمل کو رواں ماہ کے اختتام تک مکمل کر لیا جاۓ گا وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ بھرتی کے عمل میں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جاۓ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم سب کو رب کائنات پر پختہ یقین رکھنا چاہیے وہ ذات قادر مطلق ہے اور ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرنے والا ہے ہمیں ہمیشہ اچھے کی امید رکھنی چاہیے رب کریم کے ہر فیصلے میں ضرور کوئی نہ کوئی حکمت ہوتی ہے اور اس کا کوئی بھی امر حکمت سے خالی نہیں ہوتا مذہب انسان کو سیدھا راستہ دکھاتا ہے اور یہ تلقین کرتا ہے کہ انسان کو رب کریم کی رضا میں رضا ملانی چاہیے اور رب کریم کی ذات پر پختہ یقین رکھنا چاہیے.