گوادر، بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف مکینوں نے مکران کوسٹل ہائے وے پر رکاوٹیں ڈال کر سڑک کو آمد و رفت کیلئے بند کردیا

گوادر(ڈیلی گرین گوادر) گوادر میں بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف شنکانی در کے مکینوں نے مکران کوسٹل ہائے وے پر رکاوٹیں ڈال کر سڑک کو آمد و رفت کیلئے بند کردیا،شاہراہ کی بندش سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔تفصیلات کے مطابق گوادر کے علاقے شنکانی در میں بجلی کی عدم فراہمی کے سبب شنکانی در کے مکینوں نے مکران کوسٹل ہائیویپر رکاوٹیں ڈال کر بلاک کردیا، شاہراہ کی بندش کی وجہ سے دونوں اطراف گاڈیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انکے علاقہ میں دو دن سے بجلی بند ہے جس کی و جہ سے انہیں اس گرمی میں شدید پریشانی کاسامنا ہے، مظاہرین کے مطابق جب تک بجلی بحال نہیں ہوتی وہ اس وقت تک روڈ بلاک کردینگے روڈ بند ہونے کی وجہ دونو اطراف گاڈیو کی لمبے قطاریں لگ گئی جن میں مال بردار سمیت مسافر بسیں و دیگر گاڈیا بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے