کوئٹہ، نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے بچہ زخمی دو افراد جاں بحق

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ دو افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا۔ پو لیس حکام کے مطابق پیر کی شب کوئٹہ کے علا قے پشین اسٹاپ پر نا معلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد ضیاء الدین اور محمد یوسف جاں بحق جبکہ 8سالہ بچہ زبیع اللہ زخمی ہو گیا واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے پو لیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ شواہد اکھٹے کر نے کے بعد حملہ آواروں کی تلاش شروع کر دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے