نیب کا عثمان بزدار کو گرفتار کرنے کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی گرین گوادر) قومی احتساب بیورو لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔نیب ذرائع کا کہناہے کہ عثمان بزدار کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کے لئے چیئرمین نیب سے استدعا کی گئی ہے۔
قومی احتساب بیورو کے مطابق نئے آرڈیننس کے تحت عثمان بزدار کو دوران انکوائری بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔لکھ پتی عثمان بزداراقتدار کے بعد ارب پتی، ہم انویسٹی گیشن ٹیم کی تہلکہ خیزتحقیقاتذرائع کے مطابق عثمان بزدار پر نئے آرڈیننس کا اطلاق کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عثمان بزدار طلبی کے باوجود 14ویں مرتبہ نیب لاہور میں پیش نہیں ہوئے۔نیب ذرائع کے مطابق ان کے اور ان کے خاندان پر 9 ارب روپے سے زائد کے اثاثے بنانے کا کیس زیر تفتیش ہے۔