دبئی فیصلوں پر شکوے، مولانا فضل الرحمان وزیراعظم کے پاس پہنچ گئے
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان دبئی میں ہونے والے فیصلوں پر تحفظات لیے وزیراعظم سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے۔وزیراعظم ہاؤس میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں سیاسی اور موجودہ صورت حال سمیت دبئی میں نوازشریف اور زرداری کے درمیان بات چیت و فیصلوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے موجودہ صورت حال سمیت دبئی میں ہونے والے فیصلوں پر بھی مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا۔