خضدار، رہزنی دکانوں کے شٹر توڑ کر سامان اور نقدی رقم لیکررہزن فرار، واقعہ کے خلاف تاجر برادری کااحتجاج

خضدار(ڈیلی گرین گوادر) خضدار میں رہزنی دکانوں کے شٹر توڑ کر سامان اور نقدی رقم لیکررہزن فرار، واقعہ کے خلاف تاجر برادری کامنیراحمد قمبرانی کی قیادت میں احتجاج،پولیس اور لیویز سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق پیر کی شب خضدار میں چاندنی چوک کے قریب خوشبو چوک پر نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر دو دکانوں کے شٹر توڑ کر قیمتی سامان اور نقدی رقم لیکر فرار ہوگئے یہ اس لائن میں مسلسل چھٹا واقعہ ہے کہ دکانوں کو لوٹا جارہاہے، آج کے واقعہ کے بعد انجمن تاجران و دکانداران خضدار کے صدر منیراحمد قمبرانی کی قیادت میں دکانداروں نے احتجاج کیا نعرہ بازی کی۔ تاجر رہنماء منیراحمد قمبرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تاجر برادری سب سے پرامن طبقہ ہے گزشتہ چند روز کے دوران اسی روڈ پر چھ دکانوں کے شٹر توڑ کر سامان لیکر گئے ہیں اور دو تلوار سے لیکر ندی تک کھنڈ روڈ پر چھ دکانوں کو لوٹ لیا گیا ہے جس میں رضوان کے ایک لاکھ روپے لیکر گئے ہیں محمد وارث کی دکان سے پچاس ہزار روپے لیکر گئے ہیں، فیصل جن کی سبزیوں کا کاروبار ہے پینتالیس ہزار روپے ان کی دکان سے لوٹا گیا زین بیکر ی نذیر جنرل سٹوربسم اللہ الیکٹرونک اس کو بھی کچھ روز پہلے لوٹا گیا ہے، خضدار پولیس کا سوائے غریب افراد کی موٹر سائیکل لیکر تھانے میں بند کرنے کے علاوہ کوئی بھی کام نہیں ہے اس حوالے سے میں ایس ایچ او سے یہی سوال کرتا ہوں کہ تاجروں کی جودکانیں لوٹی گئی ہیں ان کے کاروبار کا صفایا کیا گیا ہے تو یہ کیا کریں ایس ایچ او کو جب فون کرتے ہیں تو وہ فون نہیں اٹھا تاہے ایس ایچ او جب اپنے منصب کی لاج نہیں رکھ پاتے ہیں تو ضرورت نہیں ہے آپ کو اس سیٹ پر بیٹھنے کا روزانہ یہ چوریاں ہورہی ہیں ہم ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سے مطالبہ ہے کہ آپ نوٹس لیں، کمشنر قلات ڈویژن سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ آپ نوٹس لیں، خضدار پولیس ہمیشہ پولیس نفری کا رونا روتی ہے پولیس کے پاس چیک پوسٹس پر نفری موجود ہے لیکن عوام کی حفاظت کے لئے نفری موجود نہیں ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پولیس خضدار بازار میں نہ عوام کی جان او رنہ مال کی حفاظت کرسکتی ہے لہٰذا لیویز فورس کو دوبار ہ خضدار سٹی میں تعینات کیا جائے۔ اگر ہ میں تحفظ نہیں دے سکتے ہیں تو مجبور ہو کر ہم بازار بند کرکے ضلعی انتظامیہ اور ڈی آئی جی کے آفس کے سامنے بیٹھیں گے دکانداروں کا جو نقصان ہوا ہے ان کا ازالہ کیا جائے۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر خضدار سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھی گشت بڑھائیں اور دکانداروں کو تحفظ فراہم کردیں، اور جو چوکیدار ہیں وہ بھی اپنا کردار ادا نہیں کررہے ہیں وہ بھی دکانوں کو تحفظ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے