جی ایچ کیو حملہ کیس، شہریار آفریدی کی درخواست ضمانت مسترد

راولپنڈی (ڈیلی گرین گوادر) جی ایچ کیو حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج حامد حسین نے فیصلہ سنایا، سماعت کے موقع پر ملزم شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل سے کڑے پہرے میں عدالت لایا گیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں شہریار آفریدی کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 جولائی تک توسیع کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے