بلو چستان بورڈ سیکنڈری ایجو کیشن کوئٹہ نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن کوئٹہ کی جانب سے میٹرک کے سالانہ امتحان 2023کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ پیر کو بلو چستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن کوئٹہ کی جانب سے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2023کے نتائج کا اعلان کر دیا گیاجس کے مطابق میٹرک کے امتحان میں کل 140098طلباء شریک ہوئے جن میں 123271کامیاب ہو ئے اور کامیابی کا تناسب 86.5فیصد رہا،دہم جماعت میں 65389طلباء شریک ہوئے جن میں سے 51628کامیاب قرار پائے اور کامیابی کا تناسب 78.96فیصد رہا جبکہ نہم کلاس کے امتحان میں 74709طلباء شریک ہوئے جن میں 69643کامیاب قرار پائے اور کامیابی کا تناسب 93.22فیصد رہا۔ میٹرک کے سالانہ امتحان 2023میں بی آر سی ژوب کے معز الدین ولد اکرم الدیم رول نمبر 680538نے 1046نمبر لیکر پہلی پوزیشن، بی آر سی لورالائی کے محمد قاسم ولد محمد عمر رول نمبر 675516نے 1037نمبر لیکر دوسری پوزیشن جبکہ بی آر سی لورالائی کے حفیظ اللہ ولد نصیب اللہ رول نمبر 675532نے 1036لیکر تیسری پو زیشن حاصل کی۔ اس موقع پر چیئر مین بورڈ اعجاز احم،د بلوچ، سیکر ٹری محمد عظیم ساجدی نے کامیاب ہو نے والے طلباء کو بالعموم اور پوزیشن لینے والوں کو بالخصوص مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس نوجوانوں سے قوم کی بڑی توقعات وابستہ ہیں امید ہے کہ یہ طلباء و طلبات مزید محنت کر کے ملک وقوم اور خاص طور پر کا نام روشن کریں گے کوینکہ ہمارا مستقبل اس سے وابستہ ہے۔ چیئر مین بورڈ نے امتحان کے انعقاد اور رزلٹ کی تیاری میں بھر پور معاونت پر بلو چستان کے قابل قدر اساتذہ کرام اور بورڈ کے عملہ بلخصوص شعبہ امتحانات رزلٹ برانچ آئی ٹی سیکشن اور بورڈ کی خصوصی معائنہ ٹیموں کا شکریہ ادا کیا۔