انڈسٹریل پولیس عوام کو تحفظ کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، ثوبیہ کرن کبزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کی مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیرثوبیہ کرن کبزئی نے جان محمد روڈ اور گردونواح میں موٹرسائیکل چھیننے کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈسٹریل پولیس عوام کو تحفظ کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ثوبیہ کرن کبزئی نے کہا کہ جان محمد روڈ،فقیر محمد روڈاورگردونواح میں آئے روز مسلح افراد شہریوں سے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکلیں،نقدی اور موبائل فون چھین کرفرار ہوجاتے ہیں گزشتہ دنوں موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں کے دوران مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2نوجوانوں کو شہید کردیاعلاقے میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں کے باعث شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل پولیس عوا م کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے آئی جی پولیس اور ڈی آئی جی جان محمد روڈ اورگردونواح میں بڑھتی ہوئی موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں کا نوٹس لیں اور ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کریں اورعوام کے جان و مال کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے