میر ضیاء اللہ لانگو کا قمبرانی روڈ پر موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر باپ بیٹے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے 24 گھنٹے کے اندر ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے قمبرانی روڈ پر موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر باپ بیٹے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ کو 24 گھنٹے کے اندر ملزمان کو گرفتار کر نے کی ہدایت کر دی۔ وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں قمبرانی روڈ پر باپ بیٹے کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مذمت اور افسوس کا اظہارکر تے ہوئے کہا کہ ہائیر انتظامیہ اپنا رویہ ٹھیک کرے پولیس،لیویز واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھائیں آئے روز بلوچستان میں خون بہتا نہیں دیکھ سکتا۔انہوں نے سیکرٹری داخلہ کو جا ری مراسلے میں متن میں کہا ہے کہ 24 گھنٹے کے اندر واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاریاں چاہیے واقعہ کے ملوث ملزمان اگر 24 گھنٹے میں گرفتار نہیں ہوئے تو میں کل خود ایکشن لوں گا۔ انہوں نے کہاکہ امن و امان پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گاپولیس اور دیگر اداروں کو سرکار اس لئے تنخواہ دیتی ہے کہ وہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کریں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر میں سخت ایکشن لوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے