غریب شوہر نے پیٹ کاٹ کر پڑھایا،بیوی نے افسر بنتے ہی چھوڑ دیا

ممبئی: شوہر کے پیسوں سے پڑھائی مکمل کرکے سرکاری آفیسر بننے والی خاتون نے شوہر سے علیحدگی اختیار کرکے دوسرے مرد سے تعلقات قائم کرلیے۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ پڑوسی ملک بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے شہر آلہ آباد میں پیش آیا،جہاں جیوتی موریا نامی خاتون نے شادی کے بعد پڑھائی جاری رکھنے کی خواہش کااظہار کیاتو اس کے غریب شوہر نے اس کی خواہش کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ہر طرح کی مالی معاونت فراہم کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2010 میں شادی کرنے والی جیوتی موریا کے شوہر الوک موریا ایک خاکروب تھے جس کی وجہ سے ان کی تنخواہ اس قدر کم تھی کہ وہ بمشکل گھر کا خرچ چلاپاتے تھےمگر ان دگرگوں حالات میں بھی انہوں نے اپنی بیوی کی تعلیم کو جاری رکھا اور ان کے تمام تر اخراجات برداشت کیے،2015 میںدونوں کے ہاںجڑواں بچیوں کی پیدائش بھی ہوئی۔

جیوتی نے اپنی پڑھائی مکمل کرکے پوری محنت کے ساتھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان دیا، جب نتائج آئے تو کسی کی خوشی کی انتہا نہ رہی جب انہیں معلوم ہوا کہ انہوںنے پوری ریاست میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔تیسری پوزیشن حاصل کرنے کے بعد جیوتی کوسب ڈویژنل مجسٹریٹ( ایس ڈی ایم) تعینات کردیا گیا۔کایا پلٹ جانے پر جیوتی کے شوہر، بیٹیوں سمیت پورا خاندان ہی بہت خوش تھا مگر یہ خوشی چند دن کی مہمان ثابت ہوئی ۔

جیوتی کے شوہرالوک موریا نے الزام عائد کیا کہ اس کی اہلیہ نےالہٰ آباد میں ہی ہوم گارڈ کے ایک افسر سے فیس بک پر دوستی کی جو گزرتے وقت کے ساتھ ناجائز تعلقات میں بدل گئی، الوک موریانے اس تعلق کا ثبوت دونوں کے درمیان ہونے والے نازیبا گفتگو کو قرار دیا جو اس نے پڑھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق الوک کے الزامات پر جیوتی آگ بگولا ہوگئی اوراس نے اپنے شوہر کو ہی جیل بھیجنے کی دھمکی دی اور ان پر جہیز خوری کا الزام بھی لگاتے ہوئے اپنے شوہر کو طلاق دیدی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے