خضدار کے علاقے وڈھ آڑنجی میں ہیضے کی وباء بے قابو ہو نے پر خضدار کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، ڈی جی ہیلتھ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ضلع خضدار کے علاقے وڈھ آڑنجی میں ہیضے کی وباء بے قابو ہو نے پر خضدار کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ڈائر یکٹر جنرل صحت بلوچستان نورمحمد قاضی کے مطابق خضدار کے علاقے وڈھ آڑنجی میں ہیضے کی وباء بے قابوہو نے پر خضدار کے تمام ہسپتالوں کو ایمرجنسی سے متعلق مراسلے جاری کر دئے گئے ہیں۔ ڈی جی ہیلتھ نورمحمد قاضی نے کہا کہ ہیضے کی وباء سے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل ٹیمیں ڈاکٹرز اور ادویات کے ہمراہ پہنچادی گئی ہے، کوئٹہ اور لسبیلہ سے بھی ٹیمیں متاثرہ علاقے روانہ کردی گئی ہے تحصیل وڈھ کے علاقے آڑنجی میں ہیضے سے اب تک 3افراد جاں بحق ایک درجن سے زائد متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہیضے سے متعلق مکمل تشخیص تاحال باقی ہے علاقے کافی دوراوربارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آنے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے خضدار کے تحصیل وڈھ،آڑنجی سمیت دیگر علاقوں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ڈی ہیلتھ کے دفتر میں کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے ایک ٹیم میں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز اور پیرامیڈکل اسٹاف جبکہ دوسری ٹیم میں پبلک ہیلتھ اسپیشلسٹ شامل ہیں تمام طبی عملے کو ہدایات جاری کی ہیں کہ مریضوں کی مکمل علاج معالجہ میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر بشیر بنگلزئی پہلے ہی متاثرہ علاقے میں طبی کاموں کی نگرانی اور کارکردگی کی رپورٹ بھیج رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے