شکرگڑھ:50 سے زائد افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے

شکرگڑھ(ڈیلی گرین گوادر) شکر گڑھ کے سرحدی قصبے کوٹ نیناں کے گاؤں جھن مان سنگھ کے 50 سے زائد افراد جن عورتیں اور بچے راوی کے پار سیلابی ریلہ آنے کی وجہ سے پھنس گئے۔تفصیلات کے مطابق سیلابی میں پھنسے افراد میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں،سیلابی ریلے میں پھنسے متاثرہ افراد نے ڈیلی گرین گوادر کوبھیجے جانے والے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ دھان کی کاشت کرنے کے لئیے دریائے راوی کے پار گے تھےکہ اس دوران سیلابی ریلہ آگیا،سیلابی ریلے کے باعث جھن مان سنگھ کے رہائشی مبارک علی کا ٹریکٹر ٹرالی پانی کی نظر ہوگیا ۔سیلابی ریلے میں پھنسے ہوئے افراد نے ڈپٹی کمشنر ریسکیو سے مطالبہ کیا کہ ہمیں جلد ریسکیو کیا جائے تاکہ ہم جلد سے جلد محفوظ مقام پر پہنچ سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے