بلدیاتی انتخابات میں جمعیت کی کامیابی ہمارے روشن مستقبل کی امید ہے، مولاناصلاح الدین ایوبی

چمن(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری مالیات رکن قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں جمعیت کی کامیابی ہمارے روشن مستقبل کی امید ہے آئندہ انتخابات میں جمعیت علما اسلام بڑی قوت کے طور پر سامنے آکر قوم کی خدمت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیسے اور مراعات کے مقابلے میں نظریاتی جماعتوں کی جیت سے ثابت ہوا کہ عوام نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان اور پی ڈی ایم کا بیانیہ تسلیم کیا ہے۔ اور ملک کے بچا کا واحد ذریعہ تعمیری سیاست ہے تخریبی سیاست دم توڑ چکی ہے، اکثر اضلاع میں ڈسٹرکٹ چئیرمن اور وائس چیئرمین کی جیت عوام کی جیت ہے۔ ضروری ہے کہ جمعیت علما اسلام کا ہرکارکن دن رات ایک کرکے عوام کی خدمت اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑے۔انہوں نے جمعیت علما اسلام اور اتحادی جماعتوں کے اراکین کی کامیابی نیک شگون ہے مستقبل کی سیاست پر ان کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے