آڑنجی میں گیسٹرو سے 3 افراد جاں بحق درجنوں افراد متاثر

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) وڈھ کے دور افتادہ علاقے آڑنجی میں گیسٹرو کی وباء نے خطرناک صورتحال اختیار کر لی،گیسٹرو سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ درجنوں افراد متاثر، آڑنجی میں گیسٹرو کی وباء پر قابو پانے کیلئے ضلع خضدار سے محکمہ صحت کی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔جبکہ سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان اور ڈی جی ہیلتھ بلوچستان نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ کے ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ کو میڈیکل ٹیم کے ہمراہ فوری آڑنجی پہنچنے کی ہدایت۔تفصیلات کے مطابق وڈھ کے علاقے آڑنجی میں گیسٹرو کی وباء نے خطرناک صورتحال اختیار کر لی ہے گیسٹرو سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ درجنوں افراد متاثرہے آڑنجی میں گیسٹرو کی وباء پر قابو پانے کیلئے سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان اور ڈی جی ہیلتھ بلوچستان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ کو میڈیکل ٹیم کے ہمراہ فوری آڑنجی پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ کے کی سربراہی میں ڈی ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر ملک منصور،ڈاکٹر عبدالحکیم انجارج ایدھی فاؤنڈیشن بلوچستان،ایم او ڈاکٹر عظیم نواز،ایم او ڈاکثر عبدالقیوم،ڈسپینسر عباس علی،ایم ٹی محمد رفیق، ڈسپینسر غلام رسول،ایم ٹی سیف اللہ ضروری ادویات اور ایمبولینسز کے ہمراہ وڈھ کے علاقے آڑنجی روانہ ہوگئے جو کہ محکمہ صحت خضدار کی میڈیکل ٹیم کے ساتھ ملکر آڑنجی میں گیسٹرو کی وباء پر قابو کے لیئے کام کرے گی۔آڑنجی ایک دور افتادہ علاقہ ہے اور راستہ انتہائی دشوار گزار ہے وہاں پہنچنے کیلئے محکمہ صحت کی ٹیموں کو کئی دن لگتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے