آئندہ بننے والی حکومت کا وزیراعظم پاکستان پیپلز پارٹی سے یا پھر ن لیگ سے ہو گا، منظور وسان
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ 8 سے 10 اگست کو اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گی ۔ صوبائی مشیر زراعت نے کہا ہے کہ آئندہ بننے والی حکومت میں وزیراعظم پیپلز پارٹی یا ن لیگ سے ہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا موقف یہی ہے کہ عام انتخابات وقت پر کرائے جائیں، آئندہ الیکشن میں جھاڑو پھرنے جارہا ہے۔رہنما پی پی پی نے مزید کہا ہے کہ ہم چاہتےہیں کہ عام انتخابات پرانی مردم شماری پرکرائے جائیں، آئندہ بننے والی حکومت کا وزیراعظم پاکستان پیپلز پارٹی سے یا پھر ن لیگ سے ہو گا ۔