کوہلو، موسلادھار بارش کے بعدندی نالوں میں طغیانی ا ور نشیبی علاقے زیر آب آگئے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع کوہلو کے مختلف نواحی علاقوں میں موسلادھا بارش کے بعدندی نالوں میں طغیانی ا ور نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں، بارش سے شاہراہ متاثر ہونے کے باعث کوہلو کا سبی سمیت اندرون بلوچستان زمینی رابطہ منقطع ہے۔کوہلو کے نواحی علاقوں ماوند، منجھدار، گران وڈھ، فاضل شاہ سمیت ملحقہ علاقوں میں رات گئیگرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی،، بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہوئی، ادھر سیلابی ریلے نے گران وڈھ اور سوناری کے مقام پرشاہراہ کے مختلف حصوں کو بہا کر لے گیا ہے،جس کے باعث کوہلو، سبی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند ہے،نواحی علاقے پوڑو کے مقام پر سڑک پر مٹی کا تودہ گرنے سے ٹریفک کے بند ہے، علاقے میں بھاری مشینری نہ ہونے کے باعث متاثرہ شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل ہونیسے مسافرو ں اور ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے۔