قرآن پاک کی حرمت اور ناموس رسالت کے تحفظ کے لئےہماری جانیں حاضر ہیں، ربیعہ طارق
لاہور (ڈیلی گرین گوادر) سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی مکروہ اورسخت قابل سزا عمل ہے بین الاقوامی قانون کے تحت ریاستوں کا فرض ھے کہ وہ مذہبی منافرت کی کسی بھی کوشش کو روکیں جو تشدد کو بھڑکانے کا باعث بنتی ہیں۔مغرب میں گذشتہ چند ماہ کے دوران اسی طرح کے ’اسلام فوبیا کے واقعات کا تسلسل سے پیش آنا نفرت انگیز اقدامات کی اجازت دینے والے قانونی فریم ورک پر سنگین سوال اٹھاتا ھے۔ آزادی اظہار رائے کا حق بین المذاہب ہم آہنگی کو سبوتاڑ کرنے کا لائسنس فراہم تو نہیں کرتاِ اس شرمناک واقعے پر پاکستان کے تحفظات سویڈن حکام تک پہنچائے جانے چاہیں- اسلام فوبیا اور مسلم مخالف نفرت کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکنے کے لیے قابل اعتماد اور ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ ہم کسی بھی صورت قرآن پاک کی بے حرمتی برداشت نہیں کریں گے-ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب کی صدر ربیعہ طارق ۔
مرکزی ذمہ داران ثمینہ سعید ، سمیحہ راحیل قاضی ، نائیبین صوبہ وسطی پنجاب نازیہ توحید ، زبیدہ جبین ،صدر ضلع لاہور عظمی عمران ،راحیلہ انجم اور منیرہ نذیر ،معاون خصوصی راشدہ شاہین نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر اپنے مذمتی بیان میں کیا ِ
انہوں نے کہا کہ قرآن کی بے حرمتی کے اس واقعہ سے دو ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور ان کے دل غم اور غصے سے نڈھال ہیں- ۔اہل اسلام ,حکومت سویڈن کی طرف سے اس بے حسی پر بھر پور احتجاج کرتے ہیں ۔ حکومت پاکستان ایمانی غیرت کا مظاہرہ کرتےہوئے سویڈن سے اپنے سفارتی تعلقات کے بائیکاٹ کا اعلان کرے اور ان کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے ۔
حکومت پاکستان اس ایشو پر بھر پور سفارتی مہم چلائے- انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قرآن پاک کی حرمت اور ناموس رسالت کے تحفظ کے لئےہماری جانیں بھی حاضر ہیں۔