خضدار، گیسٹرو کی وبا نے شدت اختیار کرلی خواتین بچوں سمیت 3، افراد جاں بحق، کئی افراد متاثر
خضدار(ڈیلی گرین گوادر) آڑینجی کے علاقہ کیو دشت میں گیسٹرو کی وبا نے شدت اختیار کرلی خواتین بچوں سمیت تین افراد جاں بحق کئی افراد متاثر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ خضدار کی جانب سے غفلت کا مظاہرہ، تاہم پی پی ایچ آئی ٹیم علاقے میں پہنچ کر طبی امداد دے رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح 65 سالہ خاتوں وبا سے جاں بحق ہوگئی علاقہ میں تین دن سے پھیلے دست الٹی نے وبائی شکل اختیار کرلی ہے وباء تین روز سے علاقہ میں پھوٹ پڑی ہے۔ محکمہ ہیلتھ خضدار کی غفلت کی وجہ سے انسانی جانوں کا زیاں ہوگیا اور بروقت انہوں نے کوششیں نہیں کی۔ تاہم پی پی ایچ آئی کے فوکل پرسن ناصر زہری کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم علاقے میں پہنچ گئی ہے اور طبی امداد دے رہی ہے انہوں نے تین افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔ اور اب گیسٹرو کو کنٹرول کیا جارہاہے۔