بلدیاتی انتخابات میں کامیابی عوامی اعتماد کا مظہر ہے، سردار یار محمد رند

بولان(ڈیلی گرین گوادر)بلدیاتی انتخابات میں کامیابی عوامی اعتماد کا مظہر ہے عملی طور پر عوام اور علاقے کی خدمت کررہے ہیں زر کی سیاست کو کچھی کے عوام نے مسترد کردیا کچھی کے عوام نے عام انتخابات کیلئے جیت کی پہلی داغ بیل ڈال دی عام انتخابات میں عوامی طاقت سے کامیاب ہونگے بلدیاتی الیکشن کچھی کے عوام کا فیصلہ تھا جو ہمارے حق میں آیا۔ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی سینئر سیاستدان سردار یار محمد رند نے اپنی رہائش گاہ پر رند پینل کچھی ڈھاڈر کے رہنماء قبائلی شخصیت عبدالفتاح بنگلزئی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وفد نے سردار یار محمد رند کو انکے فرزند ارجمند سردارزادہ میر بیبرگ خان رند کو ڈسٹرکٹ چیئرمین کچھی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سردار یار محمد رند نے کہا کہ سردارزادہ میر بیبرگ خان رند کی کامیابی دراصل کچھی کے عوام کی کامیابی ہے کچھی بولان کے عوام نے زر اور دروغ گوئی کی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے رند پینل کو کامیاب بناکر ثابت کردیا ہے کہ عوامی طاقت ہمارے ساتھ ہے کچھی کی سیاست میں اب دروغ گوئی کی کوئی گنجائش نہیں انکا کہنا تھا کہ عوام کا دراصل بلدیاتی الیکشن میں ہمیں کامیاب کرانا عام انتخابات میں کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے عوام نے جس طرح بلدیاتی انتخابات میں زر کی سیاست کو زندہ درگور کردیا انشاء اللہ عام انتخابات میں بھی اسی جذبے کے ساتھ میدان میں اتر کر مخالفین کو سرپرائز دیکر عوامی طاقت سے اقتدار میں آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے