کراچی، لڑکی پر جنسی حملےکا کیس،گلی کے چوکیدار اور ملازمہ سمیت 15 افراد زیرحراست

کراچی (ڈیلی گرین گوادر) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں لڑکی پر جنسی حملے کے کیس میں گلی کے چوکیدار اور گھریلو ملازمہ سمیت 15 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہےکہ واقعے کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی تحقیقاتی ٹیم بنادی ہے،کمیٹی میں ایس پی گلشن، 2 ڈی ایس پیز اور 2 ایس ایچ اوز شامل ہیں، لڑکی نے قانونی کارروائی سے منع کیا ہے، سرکار کی مدعیت میں واقعے سے متعلق مقدمہ درج کیا جائےگا، لڑکے کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہےکہ نادرا اور جیو فینسنگ کی مدد سے ملزم کی جلد گرفتاری عمل میں لائی جائےگی، ملزم کو کڑی سےکڑی سزا دلائی جائےگی۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ گلستان جوہر بلاک 4 مغل ہزارہ گوٹھ کے قریب پیش آیا تھا اور یہ واقعہ 3 روز قبل کا ہے، ملزم کی موٹر سائیکل پر نمبر پلیٹ بھی نہیں لگی ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے