نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، احتساب عدالت لاہور
لاہور(ڈیلی گرین گوادر) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔احتساب عدالت کے جج راؤ عبد الجبار نے تحریری فیصلہ جاری کیا، فیصلے میں کہا گیا کہ نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی قانون کے مطابق نہیں ہے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے نوازشریف کو سیاسی انتقام کانشانہ بنایا گیا، عدالت3 بار منتخب ہونے والے وزیراعظم نوازشریف کو بری کرنے کا حکم دیتی ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ سابق حکومت نے نیب کو نوازشریف کا مستقبل تباہ کرنے کے لئے ریفرنس پر مجبور کیا،کہا گیا کہ مرکزی ملزمان کو جو ریلیف دیا گیا وہی نوازشریف کو ملنا چاہیے۔