میکسیکو، مسافر بس کھائی میں گرگئی، 29 افراد ہلاک

میکسیکو(ڈیلی گرین گوادر) میکسیکومیں مسافر بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 29 مسافر ہلاک ہوگئے جبکہ 19 زخمی ہوگئے۔حکام کا کہنا ہے کہ بس میکسیکو سٹی سے روانہ ہوئی تھی۔ حادثہ صبح ساڑھے 6 بجے جنوبی ریاست اوکساکا سے گزرتے ہوئے پیش آیا۔ حکام نے بتایا ہے کہ حادثہ بس بے قابو ہوجانے سے ہوا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ میں انیس افراد زخمی بھی ہوئے۔۔ چودہ زخمی مقامی قصبے کے اسپتال پہنچائے گئے جبکہ دیگر 5 کو ہیلی کاپٹر سے شہر منتقل کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے