بلوچستان کے 35 اضلاع میں چیئر مین اور وائس چیئر مین کے انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل مکمل، کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا، شریف اللہ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے 35 اضلاع کے ڈسٹرکٹ کونسلززکے ممبران کی حلف برداری اورچیئر مین اور وائس چیئر مین کے انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ پولنگ کے دوران کوئی ناخشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ صوبائی حکومت، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران،، قانون نافذ کرنے والے اداروں، الیکشن کمیشن کے عملہ اور میڈیا کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جن کی انتک محنت سے بلوچستان میں لوکل گورنمنٹ کا پانچواں اور آخری مرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے