بلوچستان کے 35 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ 13 ماہ کی طویل مدت میں مکمل ہوا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے 35اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ 13ماہ کی طویل مدت میں مکمل ہوا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے 35اضلاع میں تین سال بعد جماعتی بنیادوں پرگذشتہ سال 29مئی کو بلدیاتی انتخابات کے پہلا مر حلے میں یونین کونسلوں کے کونسلرزکے انتخاب کے سلسلے میں پولنگ ہوئی تھی،جس کے بعد تین مزید مراحل کے بعد صوبے میں یونین کونسلوں،میونسپل کونسلوں کی تشکیل کاکام مکمل ہوگیاجس کے بعد پانچویں مرحلے میں جمعرات کو ضلع کونسلوں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب عمل میں لاگیا۔دوسری جانب کوئٹہ کی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے انتخابات حلقہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے التوا کا شکار ہیں، عدالتی احکامات کے بعد رواں سال کے اواخر تک کوئٹہ کارپوریشن کے انتخابات متوقع ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے