بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کے دوران ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد کا پولنگ اسٹیشن دورہ
خضدار(ڈیلی گرین گوادر)بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کے دوران ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد نے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کر تے ہوئے ووٹنگ کا جائزہ لیا۔ پولنگ کے موقع پر سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کئے گئے ہیں اور غیر ضروری نقل وحمل پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور غیر متعلقہ افراد کو پولنگ اسٹیشن کے قریب جانے نہیں دیا جارہاہے اس متعلق آر او خضدار سراج احمد بلوچ نے ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد کو بریفنگ بھی دی۔ ووٹنگ سے قبل ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبران نے حلف اٹھایا جس کے بعد پولنگ کا آغاز ہوا جو کسی وقفے کے بغیر شام پانچ بجے تک جاری رہیگا۔