6 جولائی کادن پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی کا نوید لے کر طلوع ہوگا،نواب ثناء اللہ خان زہری

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان چیف اف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری گزشتہ رات کراچی سے خضدار پہنچ گئے تھے آج سارا دن خلق جھالاوان خضدار پارٹی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز رہا۔نواب ثناء اللہ خان زہری نے مختلف یونین کونسلوں سے پیپلز پارٹی کے منتخب ہونے والے چیئرمینوں اور ڈسٹرکٹ کونسل کے نو منتخب ممبران سے ملاقات کی اور انکے ساتھ مشاورتی نشست سے خطاب بھی کیا۔چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے پارٹی کے چیئرمینوں اور نو منتخب ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 جولائی کادن پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی کا نوید لے کر طلوع ہوگا ہمارا نیت صاف ہے اس وقت اکثریت بھی ہمارے ساتھ ہے اللہ کی مدد و نصرت سے 22 جون کو پاکستان پیپلز پارٹی نے مخصوص نشستوں کے الیکشن میں تاریخی فتح حاصل کی اسی طرح ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشست پر بھی زبردست کامیابی حاصل کرے گی کیونکہ ہمارا مقصد عوام کی خدمت ہے عوام کے نمائندے بھی عوامی خدمت گاروں کو ہی منتخب کریں گے ان کے علاوہ مشاورتی نشست سے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین آغا شکیل احمد درانی سابق ضلعی صدر میر عبدالرحمن زہری نامزد ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی صلاح الدین زہری ضلع جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمد اسماعیل زہری وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ بابو الہی بخش زہری میر محمد اکبر جتک میر جمعہ خان شکرانی سردار بلند خان غلامانی میر عبدالقیوم ساسولی میر سیف اللہ عمرانی نے بھی خطاب کیا۔پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میر محمد اصف جمالدینی قبائلی رہنماء سرادر زادہ میر ظفراللہ ساسولی سردار عزیز محمد عمرانی پیپلز پارٹی قلات ڈویژن کے صدر رفیق سجاد زہری نائب صدر میر زاہد احمد زہری پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے قائم مقام صدر قدیر احمد زہری ضلعی انفارمیشن سیکریٹری نصراللہ شاہوانی سٹی صدر جمیل قادر زہری پیپلز پارٹی کا قلات ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ماما عبدالرحیم خدرانی پیپلز انجینئرنگ فورم بلوچستان کے صدر انجینئر علی احمد موسیانی صو بائی کونسل کے رکن میر عبدالحمید غلامانی میر ذاکر علی باجوئی عید محمد ایڈوکیٹ عبدالحمید شیخ میر عبدالوہاب زہری پرسنل سیکریٹری میر خان محمد زہری میر شہذاد ساسولی علی احمد جتک رئیس محمد ایوب نوتانی میر حسن خان قلندرانی میر فدا احمد قلندرانی بسنت کمار کملش کمار حاجی محمد یسین جتک حاجی عبیداللہ قمبرانی ٹکری محمد رضاء شاہوانی عطاء اللہ موسیانی میر عبدالکریم موسیانی غلام سرور موسیانی مولوی عبدالوحید سمالانی عبدالحئی زہری عبدالحمید زہری پیپلز یوتھ ارگنائزیشن ضلع خضدار کے جنرل سیکریٹری رئس سلال احمد سوز گزگی پیپلز لیبر بیرو خضدار کی جنرل سیکرٹری مقبول جام انفارمیشن سیکریٹری میر قادر زہری پی ایس ایف کے جنرل سیکریٹری فیصل زہری میر عرفان گنگو نواز غلامانی حاجی سرور غلامانی سمیت دیگر سینئر رہنماؤں نے بھی ملاقات کی۔مختلف شہروں کرخ مولہ باغبانہ زیدی نال وڈھ فیروز آباد سٹی خضدار زہری باجوڑی نوغے توتک گھوڑاوہ کپر ودیگر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے ہیں پارٹی رہنما ورکرز اور قبائلی عمائدین نے ملاقات کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے