ملک میں سونا 1 ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا
کراچی(ڈیلی گرین گوادر) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار روپے ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 858 روپے اضافے سے ایک لاکھ 76 ہزار 612 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ ایک ڈالر کم ہوکر 1928 ڈالر فی اونس ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز 2200 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 5 ہزار روپے ہوگیا تھا۔