سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے بعد مسلمانوں اور مسیحی برادری کو لڑوانے کی کوشش کی جا رہی ہے، خلیل جارج

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پار لیمانی سیکر ٹری اقلیتی امور خلیل جارج نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے بعد مسلمانوں اور مسیحی برادری کو لڑوانے کی کوشش کی جا رہی ہے، مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والا شخص کبھی کسی مذہب کو نقصان نہیں پہنچاسکتا،پاکستان بھر میں بسنے والے تمام اقوام آج بھی بھائی چارے اور امن سے اپنی زندگی گزر بسر کررہے ہیں، مسلمانوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں مسیحی برادی کا ساتھ دیا ہے، سویڈ ن حکومت سے مطالبہ ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کر نے والے شخص کو قرار واقعی سزاد ی جائے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو پاسٹر ولسن فضل، بشپ امانت مسیح، پاسٹر جمشید، پاسٹر اولیور ضیاء، پاسٹر وارث صادق کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفر نس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کی برحرمتی سے مسلمانوں کی دل ازاری ہوئی ہے جس پر ہم مسلمانوں سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کر تے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ کئی سالوں سے باہر ممالک میں ایسے واقعات رو نماء ہو رہے ہیں مسیحی تعلیم رکھنے والا شخص کبھی کسی مذہب کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، ہم تو اپنے دشمنوں کے لئے بھی دعائیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سویڈن میں پیش آنے والے واقعے کی ناصرف کوئٹہ کے مسیحی برادری نے مذمت کی بلکہ ملک بھر میں بسنے والے مسیحی برادری نے مسلمانوں سے ہمدری کا اظہار کر تے ہوئے واقعے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسیحی برادری ہمیشہ محبت اور بھائی چارے کے ساتھ رہی ہے ہمیں اب لڑوانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ایک سوال کے جواب انہوں نے کہاکہ سیکوٹی فراہم کرنا حکومت کا کام ہے لیکن تحفظ خداء دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ باہر ممالک میں ہونے والے ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے قانون سازی کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام سے امیدہے کہ وہ ملک کے امن کو خراب نہیں کریں گے، مسیحی برادری علماء اکرام کے ساتھ ملکر ہر سطح پر ایسے واقعات کی مذمت کر تی رہے گی۔ اس موقع پر مسیحی مذہبی رہنماؤں نے کہا کہ سویڈین میں رو نماء ہونے والے افسوسناک واقعے کا کسی مذہب سے تعلق نہیں ہے کسی مذہب کو یہ اجازت نہیں ہے کہ وہ کسی دوسرے مذہب کو نقصان پہنچائے۔ انہوں نے کہاکہ سویڈن واقعے میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزاد دیکر ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اہم کردار داد کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والا شخص کبھی کسی مذہب کو نقصان نہیں پہنچاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے